لاہور(نیوز ڈیسک )سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ن لیگ سے معاملات طے پاگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری سرور بہت جلد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے، وہ ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑیں گے۔
سابق گورنر چوہدری سرور لاہور کے علاقہ شاہدرہ کے حلقہ سے انتخاب لڑیں گے، وہ عمرہ ادائیگی کے بعد آج صبح ہی پاکستان پہنچے ہیں۔سعودی عرب روانگی سے قبل چوہدری سرور کی ن لیگ قیادت میں ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی پیشکش کی گئی تھی۔
چوہدری سرور کی طرف سے لاہور سے انتخاب لڑنے کی خواہش پر لیگی قیادت نے کچھ وقت مانگا تھا۔دوسری ملاقات چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور اور نواز شریف کے درمیان ہوئی تھی، نواز شریف سے ملاقات کے دوران معاملات طے پائے۔
