ہوماسلام آبادپانی کی شدید قلت،نہریں خشک ،ایمرجنسی نافذ

پانی کی شدید قلت،نہریں خشک ،ایمرجنسی نافذ

کراچی(سب نیوز)پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی،آبپاشی تو دور کی بات پینے کیلئے پانی بھی میسرنہیں ،کربلاکا منظر،فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ،ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے پانی کی قلت کے شکار اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ محکمہ آبپاشی کو فوری طور پر متعلقہ کینالوں میں پانی چھوڑا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی شدید قلت کے باعث نہریں سوکھ چکی ہیں جس کے لئے وزیر آبپاشی کو پانی کی قلت پورا کرنے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کو پینے کا پانی ہر صورت ملنا چاہیئے ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں پینے کے پانی کی چوری ، ضیاں، لیکیچز کے خاتمے کیلئے ٹاسک فورس قائم کردیا ہے۔

ٹاسک فورس پولیس، رینجرز اور متعلقہ انجنیئرز کے ساتھ آئند ہ دو روز میں غیر قانونی کنیکشنز کے خلاف بڑاآپریشن کرے گا جو کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور پانی کی چوری کے خلاف بھی ہوگا۔

واٹر بورڈ کی بلک سسٹم اور ڈسٹری بیوشن سسٹم پر الگ الگ مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اسکے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے شہر کے مختلف علائقوں کو آبادی کے حساب سے پانی مہیا کرنے اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی میپنگ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

اس حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کو مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنا ہوگا کیونکہ مانیٹرنگ سسٹم کے بغیر کراچی میں پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشرہ زور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی واٹر بورڈ کا اہم اجلاس ہوا تھا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔