ہومپاکستانبجٹ عوام دوست ہوگا، میکرواکنامک استحکام ترجیح ہے، مفتاح اسماعیل

بجٹ عوام دوست ہوگا، میکرواکنامک استحکام ترجیح ہے، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں میکرواکنامک استحکام ہے۔

ہفتہ کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس عہدیداران نے ملاقات کی جس میں آئندہ مالی سال 2022-23 کے قومی بجٹ کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا، کاروباری طبقے کو ٹیکسیشن سے متعلق درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں وزیر خزانہ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس حکام کو موجودہ معاشی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ معاشی گروتھ سمیت مالیاتی نظم و نسق کیلئے حکومت موثر پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ کاروبار کے فروغ اور عوام دوست بجٹ ہو گا۔وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں میکرواکنامک استحکام ہے۔ملاقات میں صنعتی فروغ اور زرعی شعبے میں بہتر گروتھ کیلئے ایف پی سی سی حکام نے تجاویز پیش کیں۔وزیر خزانہ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے ملکی معیشت میں کردار کو سراہا جبکہ صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس نے مفتاح اسماعیل کو عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔