اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواستوں کو خارج جبکہ علی حیدر گیلانی، فہیم خان اور کیپٹن جمیل کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی اورعلی حیدرگیلانی نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ، تحریک انصاف کی درخواستوں خارج کرتے ہوئے فیصلہ میں کہا گیا کہ کیس کی 20 سماعتیں ہوئی کیس کا فیصلہ ایک مہینہ بھی محفوظ نہیں رہا،اس کیس بارے حقائق ٹھیک پیش نہیں کیے گئے یوسف رضا گیلانی کیخلاف براہ راست کوئی شواہد نہیں،فیصلے میں علی حیدرگیلانی، فہیم خان اورکیپٹن جمیل کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی کرنے کا حکم دیا گیا فیصلہ میں کہا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر علی حیدر گیلانی کیخلاف کرپٹ پریکٹس کا مقدمہ درج کرائیں۔
یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی کو کہیں مواقع فراہم کئیے، ایک سال ہمارے خلاف بدنیتی کا کیس چلتا رہا ہے، آج حق کی جیت ہوئی ہے۔
