Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومپاکستانباتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹا جائے، مریم نواز

باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹا جائے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اتنی دیدہ دلیری سے آئین، قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہوسکتا، بنی گالہ کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹا جائے۔ اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ‏عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے، اتنی دیدہ دلیری سے آئین، قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہوسکتا، بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا چاہیے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ‏ان پاگلوں کو یا تو پاگل خانوں میں بھرتی کرانا چاہیے یا ان پر سنگین غداری اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہییں، ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے، ذرا سوچیں ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کے حوالے ہمارا ملک تھا ! شکر ہے پاکستان بچ گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔