اسلا م آباد :ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک جبکہ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اورخشک رہیگا،صوبہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک تاہم شام اور رات کے دوران چترال، دیر،سوات ، کرم، وزیرستان ،کوہستان اور مانسہرہ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہیاس کے علاوہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی اوروسطی سندھ میں شدید گرم رہیگا۔
صوبہ بلوچستان کی بات کی جائے تو وہاں کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ مشرقی علاقوں میں شدید گرم رہیگا۔ واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں شہید بینظیر آباد47.5، دادو، پڈعیدن، جیکب آباد ، سبی46.5، موہنجوداڑو46، لاڑکانہ، خیر پور، سکرنڈ اورخان پور میں 45.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔