Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومپاکستانصدر مملکت عارف علوی سے نومنتخب وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات

صدر مملکت عارف علوی سے نومنتخب وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حلف لینے کے بعد ملاقات کی ۔

قبل ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کا حلف اٹھایا۔ایوانِ صدر اسلام آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں صدر پیپلز پارٹی پالیمنٹرین آصف علی زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری موجود تھے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہن محترمہ صنم بھٹو نے بھی خصوصی شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔