Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومپاکستانجامعہ کراچی دھماکے کے مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے،وزیر داخلہ

جامعہ کراچی دھماکے کے مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے،وزیر داخلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے جامعہ کراچی دھماکے کے مجرموں کو عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آج کراچی جا رہا ہوں۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان چینی بھائیوں سے بھرپور یک جہتی کرتا ہے، یہ مشترکہ غم ہے، پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ہے، پوری قوت سے نمٹیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے حقائق معلوم کروں گا، دہشتگردی کی تحقیقات سے عظیم دوست چین کو مکمل آگاہ رکھیں گے، چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے تمام پہلووں کا ازسرنو جائزہ لیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی کے مکمل جائزے کے بعد موثر اقدامات کریں گے،باریک بینی سے ہر پہلو کی جانچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔