ہومپاکستانمصطفی نواز کھوکھر نے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی

مصطفی نواز کھوکھر نے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی

مصطفی نواز کھوکھر نے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی سے درخواست کی ہے فی الحال وزیر مملکت کا عہدہ نہیں سنبھال سکتا

ذاتی وجوہات کی بنا پر فی الحال وزیر مملکت بننے سے معذرت کی ہے، آنے والے انتخابات سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پر فوکس رکھنا چاہتا ہوں

۔ادھر وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی بیماری کے باعث چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔ نون لیگ کے 13 وفاقی وزرا، 2 وزیر مملکت اور 1 مشیر کابینہ کا حصہ جبکہ پیپلزپارٹی کے 9 وفاقی وزیر، 2 وزیر مملکت اور ایک مشیر کابینہ میں شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔