Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانپرویز الہی پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو ۔علیم خان

پرویز الہی پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو ۔علیم خان

لاہور: علیم خان نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ پرویز الہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے، اور آج سارے ووٹ اسی کو ڈالنا چاہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان نے کہا کہ میں نے پرویزالہی کو کبھی سب سے بڑا ڈاکو نہیں کہا تھا، آپ ہی کہتے تھے لیکن جسے ڈاکو کہتے تھے آج سارے ووٹ اسی کو ڈالنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا خان صاحب میں پوچھتا ہوں آپ بتا دیں کیا مجھ سے زیادہ کسی کی قربانی ہے، ایم پی اے بننے کے 10 روز میں 4 بار نیب آفس بلایا گیا، نیب کے دفتر چوتھی بار گیا تو ٹی وی پر چل رہا تھا عثمان بزدار کو وزیر اعلی بنا دیاگیا، خان صاحب آپ مجھے بلاتے اور کہتے میں تمھیں وزیر اعلی نہیں بنا سکتا۔علیم خان نے کہا خان صاحب سے پوچھتا ہوں جو کرپشن میں نے 6 ماہ کی تھی وہ قوم کے سامنے لائیں، ثبوت تھے تو 100 دن جیل میں رہا اس کے بعد آج بھی صرف تفتیش جاری ہے۔

بزدار کی ایک ایک کرپشن کو قوم کے سامنے لاوں گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان سامنے آ کر بیٹھیں مجھ سے بات کریں، کوئی تبادلہ نہیں ہوتا جب سی ایم آفس میں پیسے نہ دیے جائیں، پنجاب میں ڈی سی لگانے کے لیے 3،3 کروڑ روپے لیے جاتے ہیں، فرح بی بی نے ہر ٹرانسفر، پوسٹنگ میں بہت پیسے لیے، آپ کا میسج میرے فون میں ہے میں نے بزدار کی ایک ایک کرپشن بتائی ہے، بزدار کی ایک ایک کرپشن کو قوم کے سامنے لاں گا۔علیم خان نے کہا میری تصویر لگا کر کہتے ہیں امریکی سفیر سے ملا ہوں، خان صاحب میں تو آپ کے گھر میں امریکی سفیر سے ملا تھا، جب اپوزیشن میں تھے تو امریکی اور یورپی سفیروں سے نہیں ملتے تھے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔