Sunday, May 17, 2026
ہومدنیاچین اور فلپا ئن بیرونی مداخلت ختم کر کے اختلا فات حل کر یں

چین اور فلپا ئن بیرونی مداخلت ختم کر کے اختلا فات حل کر یں

چینی وزیر خا رجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین اور فلپا ئن کو بیرونی مداخلت ختم کرکے، پرسکون اور مناسب طریقے سے اختلافات کو حل کرنا چاہیے تاکہ با ہمی تعلقات کی مجموعی صورتحال پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔ان خیالات کااظہار پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے وزیر خارجہ نے چین کے دورے پر آئے ہوئے فلپائن کے وزیر خارجہ ٹریوڈرو لوچھن کے ساتھ میں ملاقات میں کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ چین نے ہمیشہ فلپائن کو چین کی ہمسایہ سفارت کاری میں ترجیح دی ہے اور فلپائن کے ساتھ اچھی ہمسائیگی اور دوستی کی پالیسی پر کاربند رہا ہے۔دونوں فریقوں کو بیرونی مداخلت کو ختم کرکے، پرسکون اور مناسب طریقے سے اختلافات کو حل کرنا چاہیے تاکہ چین فلپائن تعلقات کی مجموعی صورتحال پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔ چینی فریق کلیدی بنیادی انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی تعمیر میں تیزی لانے کے لیے فلپائن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ چین فلپائن کی ضروریات کے مطابق کووڈ-19 ویکسین کی امداد فراہم کرتا رہے گا اور دونوں ملکوں کے صحت عامہ کے تعاون کو مضبوط بنائے گا۔
لوچھن نے کہا کہ فلپائن اور چین کے درمیان تعلقات روز بروز پختہ ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون نے تاریخی نتائج حاصل کیے ہیں جس سے دونوں فریقوں کو دیرپا فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔
دونوں فریقین نےجنوبی بحیرہ چین کے مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔