Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانشہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ایف آئی اے نے شوگر ملز کیس میں رہنما مسلم لیگ ن شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی،لاہور کی عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست کو خارج کردیاسماعت کے دوران وکیل ایف آئی اے نے استدعا کی کہ شہباز شریف عبوری ضمانت پر ہیں ان کا ہر صورت عدالت میں پیش ہونا ضروری ہے۔

جج سپیشل کورٹ سینٹرل نے ریمارکس دیے کہ عدالت اپنے حکم پر کیسے نظر ثانی کر سکتی ہے۔ وکیل ایف آئی اے نے استدعا کی کہ اعلی عدالتوں کی دو نظیریں پیش کی ہیں جس کے مطابق عدالت کے پاس اختیار ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی۔اس فیصلے میں کہا گیا کہ دائرہ اختیار سے متعلق ملزمان کی درخواست بھی خارج کر دی ہے۔شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کو 11 اپریل کو فرد جرم کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔