ہومپاکستانعدم اعتماد پر ووٹنگ،پی ٹی آئی نے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال دے دی

عدم اعتماد پر ووٹنگ،پی ٹی آئی نے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال دے دی

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کارکنوں کو 3 اپریل کو ڈی چوک بلا لیا۔پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اتوار کی صبح 10بجے ڈی چوک پہچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف ایڈمنسٹریٹر پی ٹی آئی زاہد کاظمی کا کہنا ہے کہ کارکن تیاریاں شروع کردیں۔دوسری جانب وزیر اعلی کے پی کے محمود خان نے بھی کارکنوں کو احتجاج کی کال دی ہے،اپنی ایک آڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان منحرف اراکین اسمبلی کا گھیرائو کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔