ہومپاکستانانا پرست شخص کرسی بچانے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہا ہے،بلاول بھٹو

انا پرست شخص کرسی بچانے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہا ہے،بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہماری انفارمیشن کے مطابق یہ خط ان کے کسی وزیر نے لکھا ہے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نا ہی کوئی نوٹی فیکیشن دیا گیا ہے، نا ہی کوئی پیغام آیا ہے، خط کا سوال جو ہے وہ آپ تین دن کے بعد پوچھیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری انفارمیشن کے مطابق یہ خط ان کے کسی وزیر نے لکھا ہے، یہ اداروں کو دبا میں ڈال رہے ہیں، ہر کسی کی ذمہ داری ہے اس انا پرست شخص کو جو اپنی کرسی کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہے، اس کو ہٹایا جائے۔بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا جانا چاہیے تھا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں ملی، عمران خان نے قومی سلامتی اور فارن پالیسی پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ عمران خان نے خط جلسے میں لہرایا، عمران خان اس خط سے اداروں کو دبا میں لانے اور متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان خط کے ذریعے آئینی و جمہوری عمل سے فرار چاہتے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔