ہومپاکستانامریکی یونیورسٹی میں لیکچرز دینے کیلئے حکومت سے اجازت لی ہوئی ہے،شہبازگل

امریکی یونیورسٹی میں لیکچرز دینے کیلئے حکومت سے اجازت لی ہوئی ہے،شہبازگل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے ان کی تمام تر آمدنی ایف بی آر سمیت متعلقہ فورمز پر ان اداروں کی ریکوائرمنٹ کے عین مطابق ڈکلیئرڈ ہیں۔انھوں نے کچھ اخباری خبروں کو مسترد کرتے ہوئے جھوٹا قرار دے دیا ہے ،

جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہباز گل نے امریکی یونیورسٹی سے کی گئی آمدنی کابینہ ڈویژن مین ڈکلیئر نہیں کی ۔ شہباز گل نے کہا ہے کہ کیبنٹ ڈویژن میں جو مالی معلومات چاہیے ہوتی ہیں وہ انھوں نے کیبینٹ ڈویژن میں جمع کروائی ہوئی ہے ۔انھوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنی تمام آمدنی پر ٹیکس دیتے ہیں اور وہ سارا ریکارڈ متعلقہ فورمز پر جمع ہے ۔

انھوں نے کسی قسم کی آمدنی کسی سے نہیں چھپائی ۔ شہباز گل نے کہا کہ وہ معاون خصوصی کے طور پر کوئی تنخواہ نہیں لیتے اور امریکی یونیورسٹی میں لیکچرز دینے کیلئے انھوں نے حکومت سے تحریری اجازت لی ہوئی ہے ماضی میں جب پوری قوت سے پڑھاتا تھا تو آج جو کمائی بتائی جا رہی ہے اس سے کئی گنا زیادہ کماتا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔