ہومپاکستانیہ مہاجر برائے فروخت معاہدہ ہے،مصطفی کمال کی ایم کیو ایم پر تنقید

یہ مہاجر برائے فروخت معاہدہ ہے،مصطفی کمال کی ایم کیو ایم پر تنقید

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال نے ایم کیو ایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان ہونے والے معاہدے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہاجر برائے فروخت معاہدہ ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ڈی ایم کا معاہدہ ہوچکا ہے، نفیس لوگ الگ ہو چکے ہیں، یہ حکومت کے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں۔

سید مصطفی کمال نے کہا کہ ان سب کی جےآئی ٹی بنی ہوئی ہے یہ جیلوں میں جائیں گے، یہ کچھ عرصہ پہلے سی ایم ہاس کے سامنے سب کو پٹوا رہے تھے، آج کا معاہدہ بھی انگریزی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ فرق مہاجر عوام کو نہیں مینڈیٹ حاصل کرنے والوں کو پڑے گا، پی ٹی آئی سے کہا نائن زیرو کھلوا تو ووٹ دیں گے، اپوزیشن نے صرف لکھ کر دیا تو یہ راضی ہوگئے۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ پانچ سال میں جب میئر کچھ نہیں کرسکا تو ایڈمنسٹریٹر کیا کرے گا؟ ایم کیوایم والیصرف وزارتوں کے مزے اڑائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔