ہومپاکستانعثمان بزدار کی چھٹی یقینی،استعفی آج منظور ہونے کا امکان

عثمان بزدار کی چھٹی یقینی،استعفی آج منظور ہونے کا امکان

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفی گورنرہاس کو موصول ہوگیا۔وزیراعظم نے عثمان بزدار سے استعفی لے کر پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب نامزد کردیا

گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کا استعفی طلب کیا تھا اور پرویز الہی کو وزیراعلی نامزد کیا تھا۔تاہم اب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفی گورنرہاس کو موصول ہوگیا ہے۔ ذرائع گورنر ہاس کے مطابق عثمان بزدار کا استعفی جلد منظور کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع گورنر ہاس کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب استعفی منظور کرکے اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔