حکومت اور اپوزیشن عدم اعتماد، نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل ،اپوزیشن جماعتوں کے پاس168 ارکان کی حمایت جبکہ حکومت کے پاس164 ارکان کی حمایت رہ گی ۔
وفاقی دارلحکومت میں حکومت اور اپوزیشن کا ایک دوسرے کو سرپرائز دینے کا سلسلہ جاری، اپوزیشن میں شامل جماعتوں میں ن لیگ کے پاس 84 پیپلزپارٹی کے 56 متحدہ مجلس عمل 14اور اے این پی کے پاس ایک سیٹ ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے 4،بلوچستان عوامی پارٹی کے 4اور جمہوری وطن پارٹی کاایک ووٹ بھی اپوزیشن کے پاس ہے، آزاد امیدواروں کے 4ووٹ بھی اپوزیشن کے پلڑے میں ہیں
یوں اپوزیشن کے پاس 168 ارکان کی حمایت موجود ہے ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے پاس155 ،مسلم لیگ ق 5،جی ڈی اے کے پاس 3اور عوامی مسلم لیگ کا ایک ووٹ ہے ان تمام کو یکجا کریں تو حکومت واتحادیوں کے پاس 164 ارکان کی واضح حمایت ہے.
سیاسی جوڑ توڑ میں جماعت اسلامی ایک ،متحدہ قومی موومنٹ کے 7 ووٹ فیصلہ کن حیثیت اختیار کرگے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال کی جانب سے حکومت کو ووٹ دینے کا امکان ہے ۔
عدم اعتماد، نمبر گیم اپوزیشن 168 حکومت 164 تفصیلات سب نیوز پر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
