چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے نام تہنیتی پیغام بھیجا اور کہا کہ چین ہمیشہ سے چین-پاک تعلقات کو اپنی پڑوسی سفارت کاری میں ترجیح دیتا ہے اور پاکستان میں ترقی و خوشحالی نیز “نئے پاکستان” کی تکمیل کی حمایت کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر چین-پاک اقتصادی راہداری کی اعلی معیار کی تعمیر کو فروغ دینے،ہمہ گیر تبادلوں و تعاون کو وسعت دینے نیز چین-پاک چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت دارانہ تعلقات میں نئی پیش رفت کے حصول کے لیے کوشش کرنے کے خواہش مند ہیں ۔
چینی وزیر اعظم کا یوم پاکستان پر وزیر اعظم عمران خان کے نام تہنیتی پیغام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
