ہومپاکستانحکومت کی جانب سے عوام کے لیے اچھی خبر

حکومت کی جانب سے عوام کے لیے اچھی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی عوام کے لیے اچھی خبر، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے وزیراعظم عمران خان کے مراعاتی پیکج پر اپنا فیصلہ جاری کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے کمی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ فیصلے کے وفاقی حکومت بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ خیال رہے کہ وزارت توانائی کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو مارچ سے جون تک بجلی قیمتوں میں کمی کا ریلیف فراہم کیاجائے گا۔ حکومت بجلی صارفین کو 106 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔