کراچی:سندھ ہاس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کی موجودگی کی خبر سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی نے نئی حکمت عملی اپنالی۔
پی ٹی آئی نے سندھ ہاس اسلام آباد میں اپنے ارکان سندھ اسمبلی کیلئے کمرے مانگ لیے۔سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے 26 کمروں کیلئے سیکرٹری سندھ اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ 25 سے 28 مارچ تک پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی کیلئے سندھ ہاس اسلام آباد میں کمرے بک کیے جائیں خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کو سندھ ہاس میں کمروں کی فراہمی کیلئے انتظامات کیے جائیں۔
