Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانتحریک عدم اعتماد پر چیئرمین سینیٹ اور اختر مینگل کے درمیان مشاورت

تحریک عدم اعتماد پر چیئرمین سینیٹ اور اختر مینگل کے درمیان مشاورت

وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے اور سیاسی رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے تیز کردیئے ہیں وزیراعظم کے علاوہ ان کے ساتھی رہنما اور اتحادی بھی ملاقاتیں کررہے ہیں۔ اسی ضمن میں ایک ملاقات چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان بھی ایک ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر بھی مشاورت کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔