Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے اتحادیوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد ان کے پارلیمانی لیڈر نواب زادہ خالد مگسی کےساتھ ملاقات کی۔ وفد میں وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ارکان قومی اسمبلی روبینہ عرفان، سردار اسرار ترین اور میر احسان ریکی شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی بھی شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔