Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانحکومت کو بڑا جھٹکا،پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کا ملکر چلنے پر اتفاق

حکومت کو بڑا جھٹکا،پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کا ملکر چلنے پر اتفاق

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ملک کے وسیع تر مفاد میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایم کیوایم کے وفد نے ملاقات کی۔ زرداری ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، شرجیل میمن، رخسانہ بنگش اور دیگر بھی موجود تھے جب کہ ایم کیو ایم کے وفد میں عامر خان، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر، خواجہ اظہار اور جاوید حنیف شامل تھے۔

دونوں جماعتوں کی قیادت نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ملک کے وسیع تر مفاد میں ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اطلاعات ہیں کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے تمام تر نکات سے اتفاق کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔