Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانچیئرمین سی ڈی اے کا کشمیر ہائی وے سگنل فری منصوبے کا دورہ

چیئرمین سی ڈی اے کا کشمیر ہائی وے سگنل فری منصوبے کا دورہ

وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کی انتظامیہ اسلام آباد میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام کررہی ہے۔
جسمیں مختلف اور جدید ٹریفک منیجمنٹ سسٹمز پر بھی کام کیا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں چئیرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز متعلقہ شعبوں کے افسران اور آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ کشمیر ہائی وے کوسگنل فری کرنے کے منصوبے کا دورہ کیا۔
اس منصوبے کے تحت کشمیر ہائی وے پر مختلف مقامات پر یوٹرن بنائے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں ایک یوٹرن سیکٹر جی ٹین جبکہ دوسرا جی ٹوئیلو کے سامنے بنایا جارہا ہے۔ ان یوٹرن سے سیکٹر جی نائن، جی ٹین، جی الیون اور پولیس لائن کو مکمل سگنل فری کردیا جائے گا۔
جس سے شہریوں کو ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور قیمتی وقت کے ضیاع سے بھی بچایا جاسکے گا۔مزکورہ منصوبے سے فقیر آئی پی روڈ تا گولڑہ روڈ، پشاور موڑ روڈ تا سری نگر ہائی روڈ پر ٹریفک کی سگنل فری موومنٹ ہوگی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام یوٹرنز کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔