لوئر دیر (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے انہیں کہا کہ فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہنا۔
تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کے دوران جب وزیراعظم عمران خان خطاب کرنے آئے تو پی ٹی آئی کے جلسے کے شرکا نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگائے۔جلسے کے شرکا کے نعروں پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ابھی میری جنرل باجوہ سے بات ہورہی تھی،
مجھے جنرل باجوہ نے کہا ہیکہ عمران فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہنا۔انہوںنے کہا کہ جنرل باجوہ، میں نہیں کہہ رہا لیکن عوام نے ان کا نام ڈیزل رکھ دیاہے۔
