اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی ) اجلاس کے حوالے سے قومی اسمبلی کی تزین و آرئش اور مرمت کا کام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ،قومی اسمبلی کی تزین و آرائش کا کام 15 مارچ کو مکمل ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی ہال میں قالین لگانے کا کام تقریبا ًمکمل ہوگیا، اب صرف اسپیکر ڈائس کے پاس کارپیٹ لگایا جا رہا ہے،قومی اسمبلی ہال میں تزین و آرائش میں صرف نیا قالین بچھانا شامل تھا ،قالین لگانے کے بعد قومی اسمبلی ہال کی صفائی اور فریچر پر بس شائنر لگانا باقی ہے،قومی اسمبلی ہال کی تزین و آرئش کا کام آج مکمل ہو جائے گا ،او آئی سی اجلاس کے لیے 20 دفاتر اور لابیز کا کام دو سے تین روز میں مکمل ہو جائے گا ۔
اجلاس شرکا کے گروپ فوٹو کے وینیو کے لیے بھی فوارہ کی تعمیر تقریبا مکمل ہو چکی۔وزیر اعظم چیمبر کے سامنے فوارہ کے سامنے گروپ فوٹو لیا جائے گا ۔پیر کو قومی اسمبلی ہال ، لابیز اور دفاتر اسمبلی سیکریٹریٹ کے حوالے کر دی جائیں گی۔قومی اسمبلی کے تمام دفاتر 15. مارچ سے دوبارہ کھل
جائیں گے۔
