ہومپاکستانعدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو عبرتناک شکست ہوگی،مراد سعید

عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو عبرتناک شکست ہوگی،مراد سعید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو عبرتناک شکست ہوگی، اپوزیشن والے پھر قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے کہا دوستی سب سے، غلامی کسی کی نہیں کریں گے، وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا، انہوں نے دنیا کو بتایا کہ ڈرون حملوں سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا، عمران خان نے اسلامو فوبیا کے بارے میں بات کی، آج دنیا کے بڑے لیڈر اسلامو فوبیا کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ نواز شریف ذاتی کاروبار کیلئے بھارت گئے تو حریت رہنماوں سے ملاقات نہیں کی، آزاد کشمیر الیکشن میں اپوزیشن کو شکست ہوئی، پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان الیکشن میں دو تہائی اکثریت حاصل کی، اپوزیشن کو ہر بار شکست کا سامنا کرنا پڑا، ان کی ناقص پالیسیوں سے ہم گرے لسٹ میں چلے گئے، عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو عبرتناک شکست ہوگی، چوروں کا ٹولہ، ڈاکوں کا گلدستہ پھر ایک ساتھ ہوگئے ہیں، اپوزیشن والے ٹی وی، ٹی وی کھیل رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا یہ سارے چور اکٹھے ہو جائیں گے، پرچی چیئرمین بھی مارچ اور تقاریر کر رہے ہیں، پرچی چیئرمین کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ان کے مہنگائی کے بیانیے کو بھی شکست ہوگی، 2028 میں یہ لوگ سر اٹھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔