ہومپاکستانعمران خان گندگی کے ڈھیر چھوڑ کرجارہے ہیں انہیں کون صاف کرے گا،شہباز شریف

عمران خان گندگی کے ڈھیر چھوڑ کرجارہے ہیں انہیں کون صاف کرے گا،شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سامنے آکر مقابلہ کرو اوچھے ہتھکنڈے مت استعمال کرو۔

لاہور میں اسپیشل سنٹرل عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان خارجہ پالیسی اور نازک معاملات پر غیر محتاط بیانات دے کر ملک اور کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان سامنے آکر مقابلہ کرو، اوچھے ہتھکنڈے مت استعمال کرو، ہم تمہارے فسطائی ہتھکنڈوں کو نہ صرف جانتے ہیں بلکہ اس کا مقابلہ بھی کرتے رہے ہیں، ہم جیلوں میں بھی گئے ہیں اور اب بھی تمہارے ہر اوچھے اقدام کا مل کر مقابلہ کرینگے اور ناکام بنائیں گے۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ میں عمران خان کے بیانات نہیں پڑھتا، نہیں چھوڑوں گا اور چور و ڈاکو کی رٹ وہ شخص لگا رہا ہے جس کی عقل ماوف ہو چکی ہے، عمران خان کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے اور وہ خوفزدہ ہو چکا ہے، اس لئے دھمکیوں اور بازاری زبان پر اتر آیا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران نیازی جس طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں انکو زبان پر نہیں لایا جاسکتا، عمران خان جہاں جارہے ہیں گندگی کے ڈھیر چھوڑ کرجارہے ہیں انہیں کون صاف کرے گا، وہ سستی اور گھٹیا سیاست کررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔