کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زبان کیا پھسلی سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار شروع ہوگئی ۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں جیالوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے بھرپور جوش میں کہاکہ اسلام آباد میں کانپیں ٹانگ رہی ہیں، جس کے بعد ان کا یہ جملہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔اس وائرل ویڈیو کے ردعمل میں میم بنانے والوں نے الگ ہی طوفان برپا کر رکھا ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبور علی نے بھی بلاول بھٹو کے اس بیان پر ایک دلچسپ تصویر شیئرکی ہے۔اداکارہ کے ردعمل نے بھی مداحوں کو ہنسانے پر مجبور کردیا۔صبور علی نے شدید سردی میں لی گئی اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ سردی سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
