ہومپاکستانترین گروپ کاپارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان

ترین گروپ کاپارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان آج پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے تاہم ترین گروپ نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کو دورہ لاہور میں وزیراعلی پنجاب ارکان اسمبلی سے رابطوں سے متعلق بریف کریں گے، جبکہ صوبے میں پارٹی کے سینئر وزرا بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

ادھروزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، ترین گروپ نے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔وزیر اعظم پنجاب کے تمام اضلاع کے ارکان پارلیمنٹ سے بھی ملاقات کریں گے، ان کی اقلیتی ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ سے ملاقات کرنے والے 2 وزرا کی وزیراعظم سے آج ملاقات شیڈول ہے۔ترین گروپ میں شامل صوبائی وزیر آصف نکئی کے علاوہ کی صمصام بخاری بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔