ہومپاکستانترین گروپ کا وزیراعظم کی طرف سے طلب کئے گئے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان

ترین گروپ کا وزیراعظم کی طرف سے طلب کئے گئے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی ایس ) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ ترین گروپ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترین گروپ نے عثمان بزدار کی موجودگی تک کسی بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

ترین گروپ کے اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ ترین گروپ کے ارکان کسی بھی پارلیمانی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے ،عثمان بزدار کسی صورت وزیر اعلی قبول نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔