خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسٹیپ نے نیشنل کمیشن برائے وقار نسواں اور یو این ایف پی اے کے ساتھ مل کر ایک تقریب کا اہتمام کیا چیئرپرسن نیشنل کمیشن براۓ وقار نسواں ، نیلوفر بختیار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں حکومت کے نمائندوں، اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ، بین الاقوامی این جی اوز، معذور افراد کی تنظیم کے نمائندوں اور معذور افراد خاص طور پر معذور خواتین نے شرکت کی۔
یہ تقریب پاکستان میں معذور خواتین اور لڑکیوں کے لیے صنفی مساوات، جامع اور مساوی معاشرے کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، نیلوفر بختار نے کہا کہ معذور خواتین کو اتنا ہی حق حاصل ہے جتنا کہ کسی دوسرے شہری کو حاصل ہے۔ صحت، آزادی، حقوق اور تعلیم میں معذوری کی بنیاد پر امتیاز کے بغیر مواقع فراہم ہونے چاہۓ۔
انہوں نے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی اور رائٹس آف پرسنز ود ڈس ایبلٹی ایکٹ، 2020 اور صنفی بنیاد پر تشدد سے بچ جانے والی معذور خواتین کے احتساب کے طریقہ کار کی حمایت کے لیے قائم کردہ صنفی تشدد کی عدالتوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ سال انہوں نے معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوششیں کی ہیں اور اب عمارتوں کو معذور افراد کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے قابل رسائی آڈٹ کرائیں گے۔
نیشنل کمیشن برائے وقار نسواں نے معذور خواتین کے خلاف صنفی بنیاد پر تشدد سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد کے اعلامیہ پر دستخط کیے، تاکہ معذور خواتین کے خلاف صنفی بنیاد پر تشدد کو روکا جا سکے۔
یوم خواتین پر معذور خواتین کے لئے تقریب کا اہتمام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
