اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین اور گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم عمران سے ملاقات کیلئے بنی گالا روانہ ہوگئے ۔
روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ علیم خان،جہانگیر ترین اور باقی دوست پارٹی کا اثاثہ ہیں،نہیں لگتا کہ کوئی ایسی مجبوری یا دوری اتنی ہو جائے کہ قریب بھی نہیں آ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ ٹھیک ہو جائیں گے سارے حالات،میں سمجھتا ہوں آج بیٹھ کر چیزوں کو ہینڈل کر لیں گے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ وہ آج بھی پارٹی اسے اتنی محبت کرتے ہیں جتنی کل کرتے تھے،عمران خان کیلئے ان کے دل میں اتنی ہی محبت ہے جتنی کل تھی،تھوڑی ناراضگی کسی معاملے پر ہو جاتی ہے،ان معاملات کو حل کر لیں گے۔گورنر سندھ نے کہا کہ علیم خان خود وزیراعظم عمران سے ملاقات کریں گے۔
