ہومپاکستاناوگرا نے گیس 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی

اوگرا نے گیس 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی

اوگرا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے گیس کی قیمتوں میں 107 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اورسوئی ناردرن کیلئے68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کمپنی کیلئے گیس کی اوسط قیمت 829 روپے 48 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔سوئی سدرن کے صارفین پر 2 سو 66 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔اوگرا نے سوئی ناردرن کمپنی کیلئے گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی ہے اور سوئی ناردرن کمپنی کیلئے گیس کی اوسط قیمت 670 روپے 37 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے

گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 2 سو 27 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔اوگرا نے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کی جانب سے قیمتوں پر نظرثانی کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔