Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومپاکستانجماعت اسلامی کاپیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کاپیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے حکومت کا ظالمانہ اقدام قرار دے دیا۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے ظلم کی تمام حدیں عبور کر دی ہیں، جمعرات اور جمعہ کو ظالمانہ حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

 

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ، حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم ازکم 50 فیصد کمی کرے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکمران ملک کی معاشی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ پاکستان کا معاشی سقوط ہو چکا لیکن حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ملک کی اکثریت مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے تباہ حال ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حزب اختلاف اور حکومت مفادات کی لڑائی میں مصروف ہیں جبکہ قانون کی حکمرانی اور پائیدار جمہوریت سے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔

https://ips.media/hot-news/petrolium-prices-increase-news/

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔