Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومپاکستانپی ٹی اے کا کرپٹو کرنسی ویب سائٹس بلاک نہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی اے کا کرپٹو کرنسی ویب سائٹس بلاک نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے فوری طور پر کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی اے نے کرپٹوکرنسی ویب سائٹس کے حوالے سے وزارت آئی ٹی سے رائے بھی مانگ لی ۔ ایف آئی اے نے 1 ہزار 540 کرپٹو کرنسی ویب سائٹس بلاک کرنے کے لیے بھیجیں ہیں تاہم اس سے متعلق قانونی حوالہ کمزور ہے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق اسٹیٹ بینک کیسرکلرکو بنیاد بنا کر ساری ویب سائٹس بند نہیں کی جا سکتیں، جب تک کوئی میکانزم نہیں بنا لیتے ویب سائٹس بند نہیں ہوں گی۔ ڈیجیٹل کرنسی کا مستقبل کیا ہو گا، متعلقہ اداروں سے مشاورت شروع کر دی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔