Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہوماسلام آبادسابق صدر اسلام آباد ریجن ودیگر عہدیدران نے الیاس مہربان کو میئر کے الیکشن کیلئے نامزد کر دیا

سابق صدر اسلام آباد ریجن ودیگر عہدیدران نے الیاس مہربان کو میئر کے الیکشن کیلئے نامزد کر دیا

اسلام آباد، سابق صدر تحریک انصاف اسلام آباد ریجن و دیگر تنظیمی عہدیدران نے الیاس مہربان کو میئر اسلام آباد کے الیکشن کیلئے نامزد کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے تینوں حلقوں اور اسلام آباد ریجن کے تمام زمہ داران اور تمام ونگز کے زمہ داران کا اجلاس فرید الرحمن کی قیادت میں چھٹہ بختاور میں منعقدہوا۔اجلاس میں اسلام آباد کے درینہ کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں تمام شرکا نے متفقہ طور پہ چودھری الیاس مہربان کو پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کا میئر کا امیدوار منتخب کر دیا ،تمام شرکا نے اس بات پہ متفقہ فیصلہ کیا کہ انشااللہ فرید الرحمن کی قیادت میں الیاس مہربان کا میئر کا الیکشن لڑا جائے گا اور انشااللہ ایک بار پھر اسلام آباد سے تحریک انصاف کو کامیاب کرایا جائے گا اور انشااللہ الیاس مہربان تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد کے میئر منتخب ہوں گے ۔اجلاس میں تمام ورکرز اور ریجن کی سینئر قیادت ملک ساجد ، احمد خان ، نصیر جنجوعہ ، مبشر عباسی ، اسلم خان ، نیاز خان، راجہ ہارون اور تحریک انصاف اسلام آباد کی دیگر قیادت نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔