ہومپاکستانپاکستان میں پہلے اومی کرون کیس کی تصدیق ہوگئی

پاکستان میں پہلے اومی کرون کیس کی تصدیق ہوگئی

کراچی ،قومی ادارہ صحت نے کراچی میں سامنے آنے والے اومیکرون کیس کی تصدیق کردی ۔اومیکرون کی تصدیق جینوم سیکوینسنگ مکمل ہونے کے بعد کی گئی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق اومیکرون وائرس کا یہ پہلا تصدیق شدہ کیس ہے ،اس کے رجحانات کی شناخت کے لیے مشتبہ نمونوں کی مسلسل نگرانی کی جاری ہے، قومی ادارہ صحت نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ این سی او سی کی جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔