ہومپاکستانوزیراعظم کی سکھوں کو باباگرونانک کے جنم دن پر مبارکباد

وزیراعظم کی سکھوں کو باباگرونانک کے جنم دن پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے سکھوں کو باباگرونانک کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا سکھ برادری کو مذہبی رسومات کے لیے سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔سکھوں کیروحانی پیشواباباگرونانک کے پانچ سو باون ویں جنم دن کی تقریبات جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سکھوں کو بابا گرونانک کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہم سکھوں کو پاکستان میں ان کے مذہبی مقامات کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، سکھ برادری کو مذہبی رسومات کے لیے سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔