ہومتازہ ترینمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی،مزید5 نوجوان شہید، دوروزمیں شہادتوں کی تعداد 9 ہوگئی

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی،مزید5 نوجوان شہید، دوروزمیں شہادتوں کی تعداد 9 ہوگئی

سرینگر،اسلام آباد(آئی پی ایس ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی عروج پر،مزید پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پانچ کشمیری نوجوانوں کوضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔بھارتی فوج نے کلگام اورقریبی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کوگھروں میں محصورکردیا۔موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ بھارتی فوج کے ہاتھوں 2روزمیں 9کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔ایک روزقبل بھارتی فورسزکی فائرنگ سے حیدرہ پورہ میں چارکشمیری نوجوان شہید ہوئے تھے۔ بھارتی فورسزنے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے شہدا کی لاشیں بھی خاندان کے حوالے نہیں کیں۔شہدا کے لواحقین لاشوں کے حصول کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔ دوسری جانب بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں شہدا کی میتیں واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی غاصب فوج نے 2 روز قبل 3 تاجروں اور ایک ڈاکٹر کو قتل کیا۔ بھارتی فورسز اب شہدا کا جسد خاکی واپس کرنے سے انکاری ہے۔ شہدا کے ورثا نے دوسرے روز بھی سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور لاشیں واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت فوج نے شہدا کو ہندواڑہ کے جنگلات میں دفن کر دیا۔پاکستان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ 2 روزمیں 9کشمیریوں کو شہید کیا، بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی برادری نوٹس لے،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، بھا رت میں بی جے پی حکومت مذہبی آزادیوں کوصلب کررہی ہے،کرتارپورراہداری کھلنے کے بعد یاتری بڑی تعداد میں آرہے ہیں، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مذہبی آزادیوں پر مشاہدے کومسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ کے ترجمان عا صم افتخاراحمد نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے سکھ برادری کوباباگرونانک کی سالگرہ پرمبارکباد دی اور کہا قلیل مدت کے نوٹس پر پاکستان نے کرتار پور راہداری کھولی، کرتارپورراہداری کھلنے کے بعد یاتری بڑی تعداد میں آرہے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یاتری کرتارپور کے علاوہ واہگہ سرحد سے بھی آرہے ہیں، اس سلسلے میں نئی دلی میں ہائی کمیشن کی جانب سے مختلف تقریبات کا انتظام کیاگیا،عا صم افتخاراحمد نے کہا بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کاسلسلہ جاری ہے، بھارت نے گزشتہ 2 روز میں 9کشمیریوں کو شہید کیا، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتاہے اور بھارت کے سامنے جرات سے کھڑے کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی برادری نوٹس لے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔