ہوماسلام آبادمحمودہ غازیہ جیسے لوگ عطیہ خداوندی ہیں، ڈاکٹر جمال ناصر

محمودہ غازیہ جیسے لوگ عطیہ خداوندی ہیں، ڈاکٹر جمال ناصر

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاک میڈیا فاونڈیشن،اسلام آباد میں یاران صحافت و ادب کے زیر اہتماممعروف ادیبہ اور شاعرہ محترمہ محمودہ غازیہ کی شخصیت اور فن پر ایک بھرپور مکالمہ کی نشست منعقد ہوئی۔جس کی صدارت ڈاکٹر جمال ناصر نے کی جبکہ مہمانان خصوصی محترمہ افشاں عباسی اور محترمہ رخسانہ صولت تھیں۔تقریب میں پاک میڈیا فاونڈیشن کے چیئرمین سجاد بخاری نے بطور خاص شرکت کی۔ اس موقع پر شرکائے محفل نے محترمہ محمودہ غازیہ کو ان کی گزشتہ پچاس سالہ ادبی و علمی خدمات پر ذبر دست خراج پیش کیا۔مکالمہ کی نشست کا ابتدائیہ ڈاکٹر زاہدحسن چغتائی نے پیش کیا۔انہوں نے کہا راول دیس اندھوں ،گونگوں اور بہروں کا شہر ھوتا،اگر اس کی کوکھ سے محمودہ غازیہ ایسی جانان لکھاری پیدا نہ ھوتیں۔حمید قیصر نے ماضی کے دھندلکوں میں محمودہ غازیہ کو ڈھونڈھ نکالا اور کہا کہ مکالمے کی اس نشست میں ان کی شخصیت اور فکر و فن پر مکالمہ محمودہ غازیہ کو باز یافت کرنے کا عمل ھے۔روشنی اپنے گرد و پیش کو بقعہ نور بنا دیتی ھے۔ان کی شاعری اور نثر نے دنیائے ادب کو اپنی دسترس میں لے کر مستقبل کی راہ دکھائی ۔اس مکالماتی نشست میں قاضی عارف حسین،زاھد سرور قادری ایڈوکیٹ،حکیم محمد سرور سہارنپوری،علی اصغر ثمر،محترمہ فرخندہ شمیم اور دیگر کثیر تعداد میں شرکا نے اظہار رائے کیا۔آخر میں محمودہ غازیہ نے اپنی تخلیقی واردات سے پردہ اٹھایا۔انہوں نے نوجوان نسل کے لکھاریوں پر زور دیا کہ وہ مجاھدے اور ریاضت کا پلو مضبوطی سے تھام کر رکھیں۔صاصب صدر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا محمودہ غازیہ ایسی شخصیات تائید ایزدی سے پیدا ھوتی ھیں۔محنت اور جدوجہد کامیابی کی کنجی ھے۔راول دیس کے باسی ان کے ادبی مجاھدے کے عینی شایدہیں۔اللہ کرے یہ روایت آئندہ نسلوں تک بھی زندہ و تابندہ پہنچتی رھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔