Thursday, May 21, 2026
ہومکھیلکپتان بابر اعظم کے والد کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو

کپتان بابر اعظم کے والد کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو

آنسو دو قسم کے ہوتے ہیں خوشی کے یا غم کے۔ گذشتہ روز پاکستانی ٹیم کی بھارت سے جیت کے بعد بہت سی آنکھیں خوشی سے آبدیدہ ہوئیں، لیکن کپتان بابر اعظم کے والد کی خوشی قابل دید تھی۔گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو پہلی بار ورلڈ کپ میں 10 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد ملک بھر میں جشن منایا گیا تو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد پاکستان کی جیت پر آبدیدہ ہیں اور لوگ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں،کپتان بابر اعظم کے والد کی ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین ان کے والد اعظم صدیقی کو مبارک باد دیتے ہوئے ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔