Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم آج مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ میں شرکت کریں گے

وزیراعظم آج مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ میں شرکت کریں گے

ریاض ،وزیراعظم عمران خان آج مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی میزبانی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان سمٹ سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم اجلاس میں موسمیاتی تغیر سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز کا احاطہ کریں گے۔وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات بھی ہوگی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔اس مو قع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اور کابینہ ارکان پر مشتمل اعلی سطح کاوفد بھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔