ہومسائنس و ٹیکنالوجیشینزو 23 اور شینزو 24 کے خلا بازوں نے مدار میں باہمی ذمہ داریوں کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا

شینزو 23 اور شینزو 24 کے خلا بازوں نے مدار میں باہمی ذمہ داریوں کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا

بیجنگ :چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق شینزو 23 اور شینزو 24 کے خلا بازوں نے مدار میں باہمی ذمہ داریوں کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا اور چین کے خلائی اسٹیشن کی چابی ایک دوسرے کے حوالے کی۔مشن کے منصوبے کے مطابق پہلے غیر ملکی خلا باز محمد ذیشان علی شینزو 23 خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئیں گے، جبکہ خلا باز ژو یانگ ژو مدار میں ایک سالہ قیام کے تجربے کو مکمل کرنے کے لیے خلائی اسٹیشن پر موجود رہیں گے۔ وہ کمانڈر تھانگ ہونگ بو اور خلا باز وو ای کے ساتھ شینزو 24 انسان بردار خلائی مشن انجام دیں گے۔اب تک خلا باز جانگ ژی یوان، لی جیا ینگ اور محمد ذیشان علی اپنے تمام مقررہ مشن مکمل کر چکے ہیں۔ خلا باز جانگ ژی یوان شینزو 23 کے واپسی مشن کے کمانڈر ہوں گے۔ تینوں خلا باز آئندہ چند روز میں خلائی جہاز کے ذریعے دونگ فنگ لینڈنگ سائٹ پر واپس آئیں گے اور اپنے ساتھ “تھیان گونگ” خلائی اسٹیشن سے ایک “پراسرار تحفہ” بھی لے کر آئیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔