ہومتعلیمآذربائیجان اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آذربائیجان اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (سب نیوز): پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر عزت مآب عرفان داودوف نے وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محترمہ وجیہہ قمر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے تعلیم کے شعبے میں تعاون کے فروغ، باہمی اشتراک کے نئے مواقع تلاش کرنے اور پاکستان و آذربائیجان کے عوام کے درمیان روابط کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر گفتگو کی گئی۔

فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم، باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کے ذریعے دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔