اسلام آباد (سب نیوز): معروف سیاسی رہنما، سابق سینیٹر اور سابق مشیر حکومت خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، موجودہ قومی و علاقائی حالات اور باہمی دلچسپی کے مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ملکی استحکام، سیاسی ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور درپیش مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری مکالمے کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے اس امر پر تبادلہ خیال کیا کہ قومی معاملات میں باہمی مشاورت، افہام و تفہیم اور تعمیری روابط کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن انسانی حقوق کے فروغ، بنیادی حقوق کے تحفظ اور اہم قومی و سماجی امور پر مثبت مکالمے کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
