ہومتازہ ترینسی ڈی اے ، رانا طارق محمودکو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ماحولیات تھری) کا اضافی چارج تفویض

سی ڈی اے ، رانا طارق محمودکو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ماحولیات تھری) کا اضافی چارج تفویض

اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)میں گریڈ 19کے افسر ڈائریکٹر (سول) رانا طارق محمود کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل(ماحولیات تھری)کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔

سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رانا طارق محمود، جو اس وقت ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (میٹرو بس)کے عہدے پر تعینات ہیں، کو فوری طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ماحولیات تھری)کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ وہ آئندہ احکامات تک یہ ذمہ داریاں انجام دینگے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ماحولیات تھری)ماحولیاتی شعبے کے تمام تکنیکی منصوبوں اور متعلقہ امور کی نگرانی کرینگے، جبکہ تمام سرکاری معاملات کے لیے ڈائریکٹر (ٹیکنیکل)ماحولیات سی ڈی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ماحولیات تھری)کو رپورٹ کرینگے۔اضافی چارج سنبھالنے کے بعد رانا طارق محمود کو چارج سنبھالنے کی رپورٹ ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ حکم چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 11 24 at 5.16.47 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔