اسلام آباد: ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر اے ایچ ٹی سی راولپنڈی ندیم ظفر نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ویزا فراڈ اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر دھوکہ دہی کا شکار ہونے والے شہریوں کی شکایات براہِ راست سنی گئیں۔
کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نے متاثرہ شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کی انکوائریاں اور مقدمات ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی بھی فراڈیے کو بخشا نہیں جائے گا۔
شہریوں نے اس اقدام کو سراہا اور ایف آئی ا ےاسلام آباد زون کے اس اقدام عوام دوست قدم قرار دیا۔ متاثرین نے اظہار کیا کہ کھلی کچہری جیسے فورم سے انہیں انصاف کی فراہمی میں آسانی ہوئی اور براہِ راست رسائی سے اعتماد بحال ہوا۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون شہریوں کو ویزا فراڈ سے بچانے اور متاثرین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے اس طرح کے عوامی رابطہ پروگرام جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہے۔
