مسقط (سب نیوز)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی عمان کے وزیر تجارت، صنعت و سرمایہ کاری سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور عمان کے درمیان ویزا سے متعلق مسائل کے حل کے لیے متعلقہ وزارتوں سے رجوع کرنے اور مشترکہ ورکنگ گروپ برائے تجارت و سرمایہ کاری کو مثر انداز میں فعال بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے عمان کے وزیر تجارت کو قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے عمان کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان خوشگوار تعلقات اور جغرافیائی قربت اقتصادی تعاون کے فروغ کی مضبوط بنیاد ہیں۔ دونوں ممالک کے تاجروں اور کاروباری شخصیات کے درمیان روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹھویں پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں طے پانے والا جامع پروٹوکول دوطرفہ تعاون کے لیے ایک موثر روڈ میپ ہے۔ پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی تعاون کو توانائی کے شعبے سے آگے دیگر شعبوں تک وسعت دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ملاقات میں عمانی وزیر تجارت نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا معاہدہ پاکستان اور عمان کے درمیان طویل المدتی اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کی بنیاد بنے گا۔
پاکستان اور عمان کا دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے اور ویزا مسائل حل کرنے پر اتفاق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
